تو پھر ہوا یوں کہ ایم کیو ایم کو بنایا ضیاء الحق نے، مضبوط اور توانا کیا مشرف نے، مگر پیسے دیتا رہا بھارت۔
الطاف حسین نے آپ لوگوں کی اتنے سال خدمت کی، وہ مشرف جیسوں کے ساتھ وفاداری نبھاتا رہا، آپ نے کراچی اس کے حوالے کردیا اور اسے حکومتوں کا حصہ بنایا، لیکن کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی کہ الطاف حسین کی مالی مدد بھارت کر رہا ہے؟
اجمل پہاڑی اور صولت مرزا جیسے کراچی میں خون بہاتے رہے، پاکستان کا تجارتی مرکز جلتا رہا، مگر کسی کو چند سال پہلے تک پتہ ہی نہیں تھا کہ جسے پال پوس کر بڑا اور استعمال کیا وہ بھارت کیلئے کام کررہا ہے!
الطاف حسین اگر بھارتی ایجنٹ ہے تو مشرف اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں بات نہیں ہونی چاہیئے کیا؟
پیدا کرنے اور پالنے پوسنے والوں سے لیکر بڑا کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے والے مجرموں کی صف میں کیوں نہیں شامل؟
دیکھیں اسلم بیگ کیا کہتے ہیں ضیاءالحق اور ایم کیو ایم کے بارے میں
اور یہ بھی
Read on Twitter