جسٹس قاضی فائز خود سپریم کورٹ پہنچ گئے

جسٹس قاضی فائز نے فروغ نسیم کے دلائل کے دوران عدالت سے بات کرنے کی اجازت لی

یہ قاضی فائزعیسٰی کا مقدمہ نہیں ہم سب کا مقدمہ ہے، جسٹس قاضی فائزعیسٰی

الزام لگایا گیا ہے ججز مجھے بچانا چاہتے ہیں، جسٹس قاضی فائزعیسٰی

(1)
میرے اور خاندان کیساتھ کیا ہوا اس میں نہیں جانا چاہتا، جسٹس قاضی فائز

ریفرنس سے پہلے میرے خلاف خبریں چلی، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

عدالت میں بحثیت درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہو رہا ہوں، جسٹس قاضی فائز

اگر کچھ غلط کہا ہے تو میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں، جسٹس قاضی فائز

(2)
مئی کے آخر میں یہ ساری باتیں شروع ہوئیں، جسٹس قاضی فائز

مجھے ریفرنس کی کاپی فراہم نہیں کی گئی، جسٹس قاضی فائز

یہ مناسب نہیں حکومتی وکیل کو دلائل سے روک کر کسی کو موقع دیا جائے، جسٹس یحییٰ آفریدی

حکومت نے عدالتی تجویز سےاتفاق کیا، مجھے اس پر جواب دینا ہے، جسٹس قاضی فائز

(3)
جسٹس قاضی فائز نے اہلیہ کا مؤقف پیش کرنے کی پیشکش کردی

ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں موقف پیش کرنا چاہتی ہیں، جسٹس قاضی فائز

وہ کہتی ہیں FBR کو کچھ نہیں بتائیں گی، جسٹس قاضی فائزعیسی

عدالت میری اہلیہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے موقف پیش کرنا کا موقع دے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

(4)
حکومتی وکیل کہتے منی ٹریل آج بتادیں کل بتادیں، جسٹس قاضی فائز

پہلے انہوں نے تسلیم کیا کہ ان جائیدادوں سے آگاہ ہیں، جسٹس قاضی فائز

تسلیم کیا کہ یہ جائیدادیں میری اہلیہ اور بچوں کی ہیں، جسٹس قاضی فائز

کوئی چیز جائیدادوں کو چھپانے کیلئے استعمال نہیں کی گئی، جسٹس قاضی فائز

(5)
کہا گیا کونسل کسی شخص کی اہلیہ کو بلا سکتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی

جوڈیشل کونسل نے ایک بار بھی بلاکر میرا موقف نہیں سنا، جسٹس قاضی فائز عیسی

حکومت کی جانب سے تاخیر سے جواب جمع کرائے گئے، جسٹس قاضی فائز عیسی

(6)
شہزاد اکبر نے گزشتہ روز ٹی وی پر آکر زیر التواء مقدمے پر بات کی، جسٹس قاضی فائز

کونسل میں ریفرنس سے بڑا جواب حکومت نے داخل کردیا، جسٹس قاضی فائز

حکومتی وکیل نے بتایا، اہلیہ سلائی مشین چلاتی ہے جس سے 5 یا 6 ملین پاؤنڈ آتے ہیں، جسٹس قاضی فائز

(7)
جسٹس قاضی امین نےاس نقطے پرحکومتی وکیل کو روکا تھا، جسٹس عطاء بندیال

ہمارےلیےآپ کا احترام ہے لیکن آپ درخواست گزار ہیں، جسٹس عطاء بندیال

آپ کےوکیل مؤثر انداز میں یہ بات کرسکتے ہیں، جسٹس عطاء بندیال

آپ جذباتی ہوسکتے ہیں، جسٹس عطاء بندیال

میں جذباتی نہیں ہوں، جسٹس قاضی فائز

(8)
میں نے کبھی معزز جج کے بارے میں منفی سوچ نہیں رکھی، فروغ نسیم

اہلیہ جواب دیتی ہیں تو سارا عمل شفاف ہوجائے گا، جسٹس بندیال

جج صاحب کے بیان پر غور کیا ہے، جسٹس بندیال

جج صاحب نے اہلیہ کی جانب سے بیان دیا، جسٹس عمر عطا بندیال

اہلیہ کا بیان بڑا اہم ہوگا، جسٹس عطا بندیال

(9)
ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ تحریری جواب داخل کرکے موقف دیں، جسٹس عطا بندیال

تحریری جواب آنے کے بعد مقدمے کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا,، جسٹس عمر عطا بندیال

میری اہلیہ وکیل نہیں ہیں، اہلیہ کو کسی وکالت کی معاونت نہیں ہوگی، جسٹس قاضی فائز

(10)
اہلیہ کہتی ہیں اکاؤنٹ بتانے پر حکومت اس میں پیسہ ڈال کر نیا ریفرنس نہ بنا دے، جسٹس قاضی فائز

اہلیہ تحریری جواب جمع کرانے کی پوزیشن میں نہیں، جسٹس قاضی فائز

اہلیہ کا مؤقف سن کر جتنے مرضی سوال کریں، جسٹس قاضی فائز

انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، جسٹس قاضی فائز

(11)
منہ بند کرتےہوئےریفرنس برداشت کیا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

ہر دن ٹی وی چینلز پر بحث کی گئی، جسٹس قاضی

اہلیہ کےمؤقف کےبعد اپنی درخواست پر مقدمہ لڑوں گا، جسٹس قاضی فائز

حکومتی وکیل نےکہا تھا FBR والےجج سےڈرتے ہیں، جسٹس قاضی

فیصلہ ہمارےحق میں دیا تو یہی کیا جائے گا، جسٹس قاضی

(12
عدالت میری اہلیہ کے بیان کے بعد ان سے سوالات کرسکتی ہے، جسٹس قاضی فائز

صدر نے ایوان صدر میں بیٹھ کر 3 انٹریوز دیے، جسٹس قاضی فائز

شہزاد اکبر، فروغ نسیم اور سابق اٹارنی جنرل نے ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنس کی۔ جسٹس قاضی

ایک دوسرے کو جھوٹا قراردیا۔ جسٹس قاضی فائز

(13)
میں منافق نہیں ہوں، جو کہتا ہو سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز

اس معاملے میں میری اہلیہ کو کیوں الزام دیا گیا، جسٹس قاضی

جج صاحب ہم اپ کا احترام کرتے ہیں۔ اب اپ تشریف رکھیں۔جسٹس عمر عطا بندیال

حکومتی وکیل کو دلائل دینے دیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال

(14)
میں یہاں جج کی حیثیت سے نہیں آیا، جسٹس قاضی فائز عیسی

آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی ہے، جسٹس بندیال

اگر آپ اپنے دلائل اپنے وکیل کے ذریعے دیتے تو بہتر ہوتا، جسٹس بندیال

عدالت اج اس معاملے پر اپنا حکم تحریر کردے گی، جسٹس بندیال

(15)
آپ اپنی اہلیہ کا پیغام لے کر آئے، جسٹس عطا بندیال

اہلیہ کا پیغام ہمارے شیڈول کو متاثر نہیں کرے گا، جسٹس بندیال

میں نے حکومتی آفر قبول نہیں کی، جسٹس قاضی فائز

ہم اس کیس کو ایف بی ارکو بھیج رہے ہیں، جسٹس بندیال

یہ فل کورٹ کی پروسیڈنگز ہیں آپ بیٹھ جائیں، جسٹس عطا بندیال

(16)
عوام سے کوئی بھی شخص جوڈیشل کونسل میں رائے کے بغیر ریفرنس بھیج سکتا ہے، جسٹس منیب اختر

صدر مملکت کو ریفرنس کونسل کو بھیجنے سے پہلے رائے کا تعین کرنا ہوگا، جسٹس منیب اختر

کونسل کو ریفرنس بھیجنےسے قبل صدر کو رائے نانی ہوگی کہ ان کی نظر میں مس کنڈکٹ ہوا ہے، جسٹس منیب اختر

(17)
یہ بھی دیکھنا ہوگا صدر کےسامنےرائے سےقبل مواد کیا تھا، جسٹس یحیی

جج کے مس کنڈکٹ کا آئین میں تعین نہیں، جسٹس منیب اختر

صدر کہہ دے کہ میری نظر میں جج کا مس کنڈکٹ ہے تو یہ دلیل بڑی خطرناک ہے۔ جسٹس منیب اختر

شوکاز میں جن الزامات کا ذکر ہے وہ ہی ریفرنس میں درج ہیں ۔فروغ نسیم

(18)
ریفرنس غیر ملکی جائیدادوں کی ملکیت اور خریداری کے ذرائع کا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال

عدالت کونسل کی کارروائی میں نہیں جاسکتی۔ جسٹس عمر عطا بندیال

لگتا ہے کونسل نے بڑا محتاط رویہ اختیار کیا ۔ جسٹس عمر عطا بندیال

عدالت مالی معاملات پر جوابدہ ہیں، جسٹس عمرعطا بندیال

(19)
ہر جج قابل احتساب ہے، جسٹس عمر عطا بندیال

منیر اے ملک نے رضا مندی دے دی تو ٹهیک، جسٹس عمر عطابندیال

ہم ججز اپنی نجی اور پبلک لائف پر جواب دہ ہیں، جسٹس عمر عطابندیال

عدلیہ کی ساکھ کو ایک جج کے باعث متاثر نہیں ہونے دیں گے، جسٹس عمر عطابندیال

(20)
بنیادی سوال مالی امور کا ہے. اس سوال کا جواب لیا جائے گا، جسٹس عمر عطابندیال

چاہے قاضی فائز عیسی کے وکیل اپنی رضا مندی نہ دیں، جسٹس عمر عطابندیال

عدالت اس معاملے پر آگے بڑهے گی، جسٹس عمرعطا بندیال

(21)
ایک مرتبہ جوڈیشل کونسل کارروائی شروع کردے تو وہ چیلنج نہیں ہوسکتی، فروغ نسیم

آرٹیکل 211 کے تحت کونسل کی کارروائی چیلنج نہیں ہوسکتی، فروغ نسیم

درخواست گزار نے کونسل کے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا نہیں کی، فروغ نسیم

(22)
کونسل کی کارروائی نہیں ہوسکتی لیکن آپ شوکاز نوٹس پر انحصار کیوں کررہے ہیں، جسٹس مقبول باقر

اس صورت میں ریفرنس کی ساکھ کیا ہوگی ؟ جسٹس مقبول باقر

آرٹیکل 209 کے تحت کونسل کے پاس مواد آنے پر ازخودکاروائی کا اختیار بھی ہے، فروغ نسیم

(23)
جوڈیشل کونسل مواد ملنے پر جج کیخلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہے، فروغ نسیم

کونسل کے پاس ازخود کاروائی کا اختیار ہے تو کیا افتخار چوھدری کیس کا فیصلہ ختم ہو گیا، جسٹس مقبول باقر

یہ دلیل بڑی خطرناک ہے، جسٹس مقبول باقر

(24)
درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کی ستائش کرتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

مناسب ہوگا کہ بدنیتی پر بھی ساتھ میں دلائل دیں،۔ جسٹس منصور علی شاہ

بدنیتی پر دلائل بھی دونگا اور معروضات بھی پیش کروں گا، فروغ نسیم

کونسل کے پاس جج کے خلاف کارروائی کے 3 طریقہ کار ہیں، فروغ نسیم

(25)
عدالت پر زور نہیں ڈال رہا کہ میری بات مانی جائے، فروغ نسیم

افتخارچوہدری کیس میں شوکاز نوٹس جاری نہیں کیاگیا، فروغ نسیم

آرمی جنرل نےافتخار چوہدری کو بلاکربٹھایا، تذلیل کی، فروغ نسیم

افتخار چوہدری کیس میں بد نیتی عیاں تھی، فروغ نسیم

اس مقدمے میں بدنیتی کہاں ہے، فروغ نسیم

(26)
الزام لگایا گیا کہ فروغ نسیم غیرجمہوری آدمی ہے، فروغ نسیم

اگر میں غیرجمہوری ہوتا تو پاکستان بار کونسل کا وائس چیئرمین منتخب نہ ہوتا، فروغ نسیم

ان ساری باتوں سے بدنیتی کا کیس نہیں بنتا۔ فروغ نسیم

184/3 کے تحت مواد سامنے آجائے تو کارروائی ہوتی ہے۔ فروغ نسیم

(27)
شارخ جتوئی کیس میں تھرڈ پارٹی کی درخواست پر کارروائی کی گئی، فروغ نسیم

ریفرنس غلط تھا یا درست اس پر کونسل ایکشن لے چکی، فروغ نسیم

آپ کہتے ہیں ریفرنس چلابھی جائے تو شوکاز نوٹس اپنی جگہ رہے گا ؟ جسٹس بندیال

شوکاز کے بعد کیا صدر ریفرنس واپس لے سکتے ہیں، ؟جسٹس منصورعلی شاہ

(28)
آرمی چیف کیس میں درخواست گزار کی استدعا کی درخواست کے باوجود مقدمہ واپس نہیں لینے دیا گیا۔ فروغ نسیم

آرمی چیف کیس میں عدالت نے درخواست واپس نہ ہونے کا فیصلہ دیا۔جسٹس منصور علی شاہ

جوڈیشل کونسل نے ریفرنس واپس ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔جسٹس منصور علی شاہ

(29)
صدر مملکت ریفرنس دائر ہونے کے بعد واپس نہیں لے سکتے۔ فروغ نسیم

شوکاز نوٹس ریفرنس میں لکھے حقائق پر جاری کیا جاتاہے۔ جسٹس فیصل عرب

کونسل کا فیصلہ جج کے حق اور خلاف میں بھی ہو سکتا ہے۔ جسٹس فیصل عرب

(30)
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ریفرنس بنانے میں بدنیتی ہے, جسٹس منصور

وکیل درخواست گزار کہتے ہیں کہ بد نیتی کا جائزہ کونسل نہیں لے سکتی، جسٹس منصور

درخواست گزار نے موقع گنوا دیا ہے، فروغ نسیم

شوکاز نوٹس سے پہلے کارروائی کو چیلنج کرنا چاہئے تھا، فروغ نسیم

(31)
آئین صدارتی ریفرنس اور عمومی ریفرنس میں امتیاز کرتا ہے, جسٹس یحیی

کیا کونسل کہہ سکتی کہ وہ صدر مملکت کی بات نہیں مانتی, جسٹس یحیی

کیا کونسل صدارتی ریفرنس کو بغیر انکوائری ختم کر سکتی ہے, جسٹس یحیی

صدرمملکت کے ہاتھوں جوڈیشل کونسل قیدی نہیں بن سکتی, جسٹس عطا بندیال

(32)
کونسل آئینی باڈی ہے کہہ سکتی ہے کہ ریفرنس بے بنیاد ہے,جسٹس عطا بندیال

کونسل صدر مملکت سے جج کیخلاف کاروائی کیلئے مزید شواہد مانگ سکتی ہے, جسٹس عمر عطا

عدالت کے سوالات سے میں اپنے خیالوں کی ٹرین مس کر گیا,فروغ نسیم
ایک ہی سوال بار بار پوچھا جاتا ہے,فروغ نسیم

(33)
معروضات پیش کرنا آپ کا، سوال کرنا ہمارا حق ہے، منصورعلی شاہ

خیالات کو دوبار اکهٹا کرکے دلائل دیں، جسٹس آفریدی

میری کمنٹمنٹ ہو گئی میں آپ سے سوال نہں پوچهوں گا، جسٹس مقبول باقر

اگر فیئر بات کر دیں تو سوال پوچهنے کی ضروت نہیں ہوگی، جسٹس مقبول باقر

(34)
ہم بهی تهک چکے ہیں معاملے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، جسٹس مقبول باقر

مقبول باقر صاحب کی بات کی میں بهی تائید کرتا ہوں، جسٹس یخیی آفریدی

کونسل کے پاس مواد آ جائے تو کسی انتیاز کے بغیر جوڈیشل کاروائی کرنے کی مجاز ہے، فروغ نسیم

(35)
صدر مملکت اور عام ریفرنس میں کوئی خاص فرق نہیں ہے. فروغ نسیم

جج کے خلاف عام شکایت کا ھائزہ کونسل کا ممبر لیتا ہے. فروغ نسیم

صدارتی ریفرنس بهی جائزے کے لیے سنگل جج کو بهیجا گیا. جسٹس عمر عطاء بندیال

صدارتی ریفرنس جائزت کے لیے کونسل کے ممبر کے پاس نہیں گیا. فروغ نسیم

(36)
ناراض نہ ہوں تو ایک سوال پوچھ سکتا ہوں، جسٹس منصور علی شاہ

بلکل پوچھیں ناراض ہونے والی بات نہیں، فروغ نسیم

ججز کے خلاف بے وقعت درخواستیں نہ آئیں اس لیے رولز 7، 8،9 بنائے گئے ہیں، فروغ نسیم

جوڈیشل کونسل عدالتی فورم نہیں ہے جو ڈیکلیئریشن دے، فروغ نسیم

(37)
جب کونسل جج کیخلاف سفارشات دے تو سوچ بھی نہیں سکتے حکومت اتفاق نہ کرے، فروغ نسیم

جوڈیشل کونسل کی سفارشات قیمتی نوعیت کی ہوتی ہے، فروغ نسیم

کیا جوڈیشل کونسل بدنیتی کے حوالے سے آبزرویشنز دے سکتی ہے، جسٹس مقبول باقر

(38)
جوڈیشل کونسل کسی قسم کی بھی ابزرویشن دے سکتی ہے، جسٹس مقبول باقر

کونسل ایسے معاملات میں صدر مملکت کو سنیں بغیر کیسے آبزرویشن دے سکتی ہے، جسٹس منصور علی شاہ

کونسل صدر مملکت کو بھی سمن کر سکتی ہے، فروغ نسیم

(39)
افتخارچوہدری کو بھی کونسل نے نوٹس جاری کرکے طلب کیا تھا، جسٹس منیب اختر

کیا آپکا مقدمہ یہی ہے کہ نوٹس جاری ہونے کے بعد آ رٹیکل 211 کی رکاوٹ آ جاتی ہے، جسٹس منیب اختر

شوکاز نوٹس کے بعد کونسل کی کارروائی شروع ہو جاتی ہے، فروغ نسیم

(40)
ایگزیکٹو کو شتربےمہار کیطرح نہیں چھوڑسکتے، جسٹس مقبول باقر

ایگزیکٹو کے اختیارات کا جائزہ لینے کیلئے عدالتی فیصلے میں کچھ چیزوں کا تعین کیا گیا، جسٹس مقبول

اس طرح تو آزاد عدلیہ کا معاملہ ہی ختم ہوجائے گا، یہ ایشو عدلیہ کی آزادی کا ہے، جسٹس مقبول

(41)
اس ملک کی تاریخ اچھی نہیں رہی، جسٹس مقبول

انتظامیہ کی جانب سے عدلیہ میں مداخلت ہوتی رہی ہے جسٹس مقبول باقر

ہم اپنی کوشش نہیں کریں گے تو تاریخ میں تباہ ہو جائیں گے جسٹس مقبول باقر

سوال چیزوں کو سمجھنے کیلئے کرتے ہیں جسٹس مقبول باقر

(42)
جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے معاملہ FBR بھیجنے پر رضامندی سے انکار کردیا

عدالت میرٹ پر مقدمہ کا فیصلہ کرے، منیر اے ملک

مقدمہ اس لیے نہیں لیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا ہے، منیر اے ملک

میرے مؤکل نے ہدایت دی ہے کہ عدالت میرٹ پر مقدمے کا فیصلہ کرے، منیر اے ملک

(43)
کسی شخص یا ادارےکیخلاف نہیں، جسٹس مقبول باقر

آپ آئین اور قانون کےساتھ ہیں تو میں آپ کےساتھ ہوں، فروغ نسیم

آپ کو ہماری نیت پر کوئی شک ہے، فروغ نسیم

شوکاز کےبعد ایگزیکٹو کے اختیارات ضم ہو جاتے ہیں، فروغ نسیم

افتخارچوہدریریفرنس میں کونسل کی بات بھی کی گئی، جسٹس عطاء بندیال

(44)
جوڈیشل کونسل کی تشکیل مکمل نہ تھی، ججزکوجہازوں میں لایاگیاتھا، جسٹس عطاء بندیال

افتخارچوہدری کیس میں کچھ چیزیں سنگین تھی، عدالت

اس میں بھی چیزیں سنگین ہیں، لکھنےپرآئےتو لکھیں گے، جسٹس مقبول

اس مقدمےمیں کچھ طےہوناہے، ہماری قربانی ہوجاتی ہےتوکوئی بات نہیں، جسٹس مقبول باقر

(45)
ہم چاہتے تھے جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ تحریری جواب کے ساتھ دستاویزات دیں، جسٹس عطاء بندیال

اہلیہ کو ویڈیو لنک پر بیان دینے کا موقع دینا یا نہیں فیصلہ کل ہوگا، جسٹس عمر عطاء بندیال

جس قسم کی مہم میرے موکل کیخلاف ہوئی اسکے بعد وہ میرٹ پر فیصلہ چاہتے ہیں، منیر اے ملک

(46)
اگر کسی چیز کی بنیاد غلط ہو تو کوئی ڈھانچہ کیسے برقرار رہ سکتا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال

ڈسپلنری باڈی صدر مملکت نہیں بلکہ جوڈیشل کونسل ہے، فروغ نسیم

اس دلیل کے مطابق ریفرنس تصویر سے ہی ختم ہوگیا، جسٹس عمر عطا بندیال

شوکاز نوٹس کے بعد کاروائی کونسل کا اختیار ہے,فروغ نسیم

(47)
کونسل کی کاروائی 3 جھرنوں سے شروع ہوکر ایک جھرنے پر پہنچتی ہے، فروغ نسیم

وہ آخری جھرنا شوکاز نوٹس ہے, فروغ نسیم

جوڈیشل کونسل کے سامنے ایک مواد آگیا، فروغ نسیم

شوکاز نوٹس کے بعد یہ باتیں پیچھے رہ گئیں کہ مواد کیسے اکٹھا ہوا,فروغ نسیم

(48)
صدر مملکت جوڈیشل کونسل کو صرف معلومات فراہم کرتا ہے، فروغ نسیم

صدارتی ریفرنس بھی کونسل کی رائے کیلئے معلومات پر مبنی ہوتا ہے، فروغ نسیم

کونسل اپنی بصیرت کے مطابق جائزہ لیکر کاروائی کرتی ہے، فروغ نسیم

(49)
You can follow @Javedeqbalpk1.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.